• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام ڈینگی سے مر رہے ہیں، یاسمین راشد جگتیں سنا رہی ہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام ڈینگی سے وفات پا رہے ہیں اور یاسمین راشد صاحبہ جگتیں سنا رہی ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎نالائق، نااہل حکومت ڈینگی اور لوگوں کی صحت پر بھی سیاست کر رہی ہے،‎ انہوں نے ڈینگی سے اموات میں اضافے پر اظہار افسوس اور مذمت بھی کیا ۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب ‎شہباز شریف کی قیادت میں اس وقت کے وزیر صحت سلمان رفیق نے ڈینگی کا قلع قمع کیا تھا۔

ترجمان نون لیگ نے کہا کہ عمران صاحب صحت کا انقلاب کہاں ہے؟ بڑے پروگرام لانے کے بجائے مفت دوا ہی ختم کردی۔

مریم اورنگزیب نے حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ‎عمران صاحب جاگ جائیں، ملک میں ڈینگی کے مریض 4 ہزار سے زیادہ ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین