وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
وزیر اعظم نے ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی۔
ملاقات میں وزیرِخارجہ شاہ محمودقریشی، مشیرِخزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی ذوالفقار بخاری بھی ملاقات میں موجود تھے۔
سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کےسفیر راجہ علی اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر آج جدہ پہنچے ہیں جہاں مکہ کے گورنر خالد الفيصل بن عبد العزيز نے ان کا استقبال کیا۔