• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی :خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف ، اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و رکن اسمبلی خورشید شاہ کی گرفتاری کے خلاف اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابا کیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزيشن اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور خوب نعرے بازی بھی کی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی اپوزیشن کے احتجاج پر خاموش نہیں رہے اور حزب اختلاف کو دوبدو جواب دیئے۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ میں نے کسی کی پگڑی نہيں اچھالی، مجھ پر ایسا الزام نہیں لگاسکتے، میں کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا اور نہ ہی میں کبھی کسی کو دباؤ میں لایا۔

قاسم سوری نے کہا کہ آپ میرے کولیگ ہیں، اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں مجھے ایوان چلانے دیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کو کل اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر آمدن سے زیادہ اثاثوں اور فلاحی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔

خورشید شاہ کو نیب راولپنڈی نے نیب سکھر کی تحقیقات پر بنی گالا سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین