• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نامی جائیدادوں کی چھان بین،3روز میں سروے مکمل کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے چوہدری محمد انور نے کہا ہے کہ شعبہ ٹائون پلاننگ اور اربن پلاننگ کے تمام آفیسرز اور فیلڈ سٹاف بے نامی جائیدادوں کی چھان بین کے سروے کو تیز کریں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بے نامی جائیدادوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ایکٹ کی وضاحت بھی جاری کر دی گئی ہے جبکہ ایم ڈی اے کی طرف سے اس سلسلے میں عوام کی آگاہی اور بے نامی جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کے لئے قومی اخبارات میں اشتہارات بھی شائع کئے جا رہے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے تمام آفیسرزاور فیلڈ سٹاف کو تاکید کی ایم ڈی اے کی حدود میں اپنے اپنے فیلڈ میں متعلقہ پٹواری کو ساتھ لے کر جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر تحریری رپورٹ پیش کریں ، انہوں نے حکم دیا کہ آئندہ 3 روز میں کارروائی مکمل کی جائے۔
تازہ ترین