• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او اور محرر کی بار بار ایک تھانے میں تعیناتی پر پابندی

ملتان (سٹاف رپورٹر) آئی جی پنجاب نے 3 برس سے ایک ہی سیٹ پر تعینات رہنے والے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ ایس ایچ او اور محرروں کو بار بار ایک تھانہ میں تعینات کرنے سے روک دیا ہے، بیشتر ضلعی پولیس دفاتر میں مختلف عہدوں پر ملازمین عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں مالی فوائد کے باعث کسی بھی ایس ایچ اویا محرر کو کسی بھی تھانے میں بار بار تعینات نہ کیا جا ئےکسی بھی ایس ایچ اویا محرر کو کسی سٹیشن پر 3 بارسے زیادہ تعینات نہ کیا جائے،کسی بھی ایس ایچ او یا محرر کی3بار سے زائد تعیناتی کی نشاندہی ہوئی تو اسکے خلاف کارروائی کی جائیگی،ایم ٹی او، او ایس آئی، نقدی محرر، انچارج وردی گودام اور انچارج متفرق سٹور کو بھی 3 سال سے زائد تعینات نہ کیا جائے۔
تازہ ترین