آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ23؍ صفرالمظفّر 1441ھ 23؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان حکومت کا غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، محمد سلیم

پشاور(لیڈی رپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک(PEN)کے صوبائی صدر محمدسلیم خان نے کہا ہے کہ آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان حکومت کا غیردانشمندانہ فیصلہ اور صوبے کوتعلیمی لحاظ سے مزید پیچھے کی طرف دکھیلنے کے مترادف ہے دنیامیں کہیں بھی پرائمری اورمڈل لیول پر ایکسٹرنل امتحان نہیں ہوتا آٹھویں جماعت بورڈامتحان سے نقل اور سفارش کو فروغ ملے گا۔پشاورمیں تنظیمی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ نیشنل کوالیفییشن فریم ورک(این کیوایف)نے آٹھویں جماعت کوکوئی سرٹیفکیٹ ایوارڈ نہیں کیا صرف خیبرپختونخوا میں ہونے کی وجہ سے بچوں کودیگر صوبوں میں مائیگریشن کے مسائل پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ امتحانی بورڈ کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہونے کی وجہ سے حکومت خود بھی مطمئن نہیں جسکی وجہ سے ایٹا ٹیسٹ لیناپڑتاہے مڈل لیول پربچوں سے بورڈ امتحان نہ صرف انکے تعلیمی اخراجات میں غیرمعمولی اضافہ کرے گا بلکہ ان کے بگاڑ کاباعث بھی بنے گا۔انہوں نے اس اہم مسئلے پر اراکین پارلیمنٹ کی خاموشی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں شعبہ تعلیم کے اندر وزیراعظم کے ویژن کے برعکس اقدامات بچوں کیساتھ ناانصافی اور انہیں مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے حصول سے دور رکھنا ہے لہذا اس مسئلے کوسنجیدگی سے لیاجائے۔

پشاور سے مزید