• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانہ فرہنگ ایران میں مصوری اور خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

پشاور ( وقائع نگار )خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں عاشورہ کے عنوان سے مصوری اور خطاطی کے فن پاروں کی دس روزہ نمائش کا افتتاح کردیاگیا نمائش میں 60 سے زیادہ فن پارے رکھے گئے ہیں صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی نمائش ہے جو کہ عاشورہ کے عنوان کے حوالے سے منعقد کی گئی ہے نمائش میں مصوروں اور خطاطوں نے اپنے شاہکار فن پاروں کے ذریعے شرکت کرنے والے افراد کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ ایران پشاور مہران اسکندریان نے اس موقع پر کہا کہ عوام اور بالخصوص جوانوں کو امام حسین (ع) کی اسلام کے لئے دی گئی قربانیوں سے آگاہ ہونے کی ضرورت ہے، بلاشبہ یہ نمائش مقامی لوگوں کے ثقافتی شعور کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافت کوفروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔ نمائش 26 ستمبر تک خانہ فرہنگ ایران پشاور میں جاری رہے گی۔
تازہ ترین