اسلام آباد / سکھر (جنگ نیوز / بیورو رپورٹ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا 2؍ روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیاتاہم طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ادھر گرفتاری کیخلاف دوسرے دن بھی سکھر، روہڑی، پنوعاقل، صالح پٹ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں کارکنوں کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکال کر مظاہرے کئے گئے، روہڑی میں دکانیں بھی بند کرائی گئیں، رہنماؤں نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خورشید شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔