آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

بھارتی جارحیت استعماری طاقتوں کے اشارے پر ہورہی ہے، عمر توحیدی

ااولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ کشمیری اپنا حق آزادی مانگنے کیلئے پہلے کی نسبت آج زیادہ پُرجوش ہیں۔اپنی رہائش گاہ اولڈہم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ وادی میں حالیہ بدمعاشی دراصل استعماری طاقتوں کے اشارے پر ہورہی ہےاور بھارت کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس کا یہ مکروہ اقدام جنوبی ایشیا کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہے عمر توحیدی نے کہا کہ اقوام متحدہ سے کشمیر کے مسئلے کے حل کی امید رکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بھارتی جارحیت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور اس پر ہماری قیادت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔

یورپ سے سے مزید