• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چونیاں کے ملزمان کاانجام زینب کے قاتل جیسا ہوگا

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ چونیاں واقعے میں ملوث ملزمان کو اتنی ہی سخت سزا ملے گی جتنی ننھی زینب کےقاتل کو ملی تھی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں ہلال احمر کی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونیاں واقعے میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے۔

گورنر پنجاب نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیاہے، ا س حوالےسے وہ خود بھی جلد یورپ کا دورہ کریں گے ۔

چوہدری محمد سرور کا مسائل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے ، عوام کو جلد نتائج دکھائیں گے ۔ 

زینب قتل کیس کا پس منظر

واضح رہے 2017ء کے آغاز میں پنجاب کے ضلع قصور سے اغوا کی جانے والی 7 سالہ بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، جس کی لاش 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ملی تھی۔

بعدازاں چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا از خود نوٹس لیا اور پولیس کو جلد از جلد قاتل کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

23 جنوری 2018 ء کو پولیس نے زینب سمیت قصور کی 8 بچیوں سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم عمران کو گرفتار کر لیا تھا۔

جس کے بعد ملزم عمران پر جرم ثابت ہونے کے بعد انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب کے قاتل عمران کے بلیک وارنٹ جاری کرتے ہوئے 17 اکتوبر 2018ء کو پھانسی دینے کا حکم دے دیا تھا۔

تازہ ترین