آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاک افغان بارڈر پردھماکا، میجر،سپاہی شہید

پاک افغان بارڈر پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کا ایک میجر اور سپاہی شہید ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان سرحد سے حملے کے پیچھے سو فیصد اشرف غنی کی تائید شامل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر ) کے مطابق بارڈر پر نصب بارودی مواد کے دھماکے میں میجرعدیل شاہد اورسپاہی فراز حسین شہید ہوئے ہیں۔

آئی اسی پی آر کے مطابق شہید میجر اور سپاہی پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے کام  کی نگرانی کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک افغان بارڈرتجارت کیلئے کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

دیسی ساختہ مواد کا بارودی دھماکا پاک افغان بارڈر پر مہمند ڈسٹرکٹ میں ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیسی ساختہ بارودی سرنگ سرحد پار سے دہشت گردوں نے نصب کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید