• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے میں اختیارات کا تنازع حل

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کوتزئین و آرائش کے سلسلے میں 2حصوں میں تقسیم کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق پی ایچ اے میں چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل کے درمیان اختیارات کا تنازع حل ہو گیا ہے ، چیئرمین اعجاز جنجوعہ نے تمام گرین بیلٹس کا نظام سنبھال لیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل پارکوں کے معاملات سمیت دیگردفتری امور سر انجام دیں گے ، اعجاز جنجوعہ نے شہر کی خوبصورتی کے لئے کردارادا کرنے کی کوشش کی تو ڈی جی کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی اختیار نہ دینے کا واضح پیغام دیا گیا ، اس ضمن میں چیئرمین نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے منٹس پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا ، اعلیٰ بیوروکریسی کی مداخلت پر شہر کی تزئین و آرائش کاکام2حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ،چیئرمین کو 70 سے زائدمالی بھی دیئے گئے اور انہوں نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا ہے جبکہ دوسری طرف ڈی جی پی ایچ اے زاہداکرام پارکوں کے معاملات سنبھالیں گے ۔
تازہ ترین