• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر ضروری کام لینے پر پابندی ہے:سپیشل سیکرٹری سکولز

ملتان(سٹاف رپورٹر ) سپیشل سیکرٹری سکولز پنجاب شان الحق نے کہا ہے کہکمپیوٹر ٹیچرز کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے، کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر تدریسی کام لیتے ہیں ان اضلاع کے افسران کی باز پرس کی جائے گی، محکمہ کی طرف سے کمپیوٹر ٹیچرز سے غیر ضروری کام لینے پر مکمل پابندی ہے اس پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے گا، کمپیوٹر ٹیچرز کے 1500ماہانہ کمپیوٹر الائونس کو بحال کرنے کے لئے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی جائے گی، ہائر سیکنڈری سکولز میں ایس ایس کمپیوٹر سائنس اور سینئر ایس ایس کمپیوٹر سائنس کی پوسٹوں کی فراہمی کی منظوری بھی جلد لے لی جائے گی، تمام گریڈز میں کمپیوٹر سائنس کے سلیبس کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپ ڈیٹ کیا جائے گا،دوسرے اساتذہ کی طرح ایس ایس ٹی آئی ٹی کو بھی 40 فیصد ٹیکس ریبیٹ دیا جائے گا،یہ بات انہوں نے پنجاببھر کے کمپیوٹر ٹیچرز کی نمائندہ تنظیم پنجاب گورنمنٹ سکولز ایسوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، پنجاب کے مرکزی عہداداران ، ضلعی اور ڈویثزنل صدورسمیت دیگر عہداداران کے ایک وفد سے مذاکرات کے دوران کہی،وفد کی قیادت صوبائی صدر کاشف شہزاد چوہدری نے کی۔
تازہ ترین