• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ملیر راشدی گوٹھ سے 2 بہنیں لاپتہ

کراچی میں ملیر راشدی گوٹھ سے 2 بہنیں لاپتہ ہوگئیں، اہل خانہ نے مقدمے میں رشتہ دار کو نامزد کرادیا۔

پولیس کے مطابق ملیر کینٹ کے قریب واقع راشدی گوٹھ سے2 بہنیں لاپتہ ہوگئی ہیں، لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں 11 ستمبر کو ملیر کینٹ تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

لڑکیوں کے والد کی جانب سے مقدمے میں رشتہ دار کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے کے تفتیشی افسر اے ایس آئی عبدالستار کی  جانب سے مقدمے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق دونوں لڑکیوں کے موبائل فونز مسلسل بند ہیں، جبکہ لڑکیوں کے والد نامزد ملزمان کی نشاندہی میں پولیس کی مدد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد ملزمان کو گرفتار اور لڑکیوں کو بازیاب کرایا جائےگا۔

تازہ ترین