• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملالہ نے عمران خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عالمی انڈیکس رینکینگ کی جاری کردہ فہرست میں گزشتہ سال کی طرح اِس سال بھی وزیر اعظم عمران خان اور ملالہ یوسف زئی فہرست میں شامل ہیں۔

گزشتہ روز عالمی انڈیکس کی جانب سے دُنیا کے متاثر کن مردوں اور خواتین کی فہرست جاری کی گئی، اِس فہرست میں پاکستان کی دو قابلِ ذکر شخصیات نے ایک بار پھر جگہ بنائی، جن میں وزیراعظم عمران خان اور دُنیا کی سب سے کم عُمر نوبل انعام یافتہ اور خواتینِ تعلیم کی کارکن ملالہ یوسف زئی شامل ہیں۔

عالمی انڈیکس رینکنگ کے مطابق دُنیا کے قابلِ تعریف اور متاثر کن مردوں کی فہرست میں عمران خان کا نام 17ویں نمبر پر درج ہے جبکہ دُنیا کی قابلِ تعریف اور متاثر کن خواتین میں ملالہ یو سف زئی کا نام 6 نمبر پر درج ہے۔













 عالمی انڈیکس رینکنگ میں دُنیا کے متاثر کُن مردوں میں گزشتہ سال کی طرح اِس سال بھی بِل گیٹس کا نام سر فہرست ہے جبکہ دُنیا کی متاثر کن خواتین میں امریکا کی سابق خاتونِ اول اور سابق صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما سر فہرست ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کی عالمی انڈیکس رینکنگ کی فہرست میں وزیراعظم عمران خان کا نام 20 ویں نمبر پر درج تھاجبکہ ملالہ یوسف زئی کا نام 7 ویں نمبر پر درج تھا۔


تازہ ترین
تازہ ترین