لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبدالغفور حیدری کے ذریعے مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھیجا ہے کہ گرم جگہ پر پاوَں نہ رکھیں ضائع ہو جائیں گے، پھونک پھونک کر قدم رکھنا ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی سیاست کا امتحان ہے، وہ مذاکرات کو کامیاب کرانے کے بڑے حامی ہیں،ان کیساتھ معاملات طے ہورہے ہیں،جب کہ نواز شریف ضد کی وجہ سے معاملات خراب کرتے ہیں۔
کشمیر پر ہماری حکومت کے خلاف بہت زہریلا پراپیگنڈا ہو رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان لوگوں کو ناموس رسالت پر اکٹھا کر رہے ہیں لیکن ان کا مقصد کچھ اور ہے.
پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ نہیں ہو گی معاملات طے ہو رہے ہیں زرداری کھلا آدمی ہے ان کے ساتھی ادائیگی کیلئے تیار ہیں.
نواز شریف کنجوس ہے خاندان سے باہر پیسہ نہیں دیتے ہیں۔
ہم مدرسوں کو دین کے مینار سمجھتے ہیں پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو تاجروں سے بات کرنی چاہیے وزیر خزانہ چئیرمین ایف بی آر سے کہوں گا تاجروں کو آن بورڈ لیں۔