• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران خان کشمیر کا مقدمہ لڑنے امریکا پہنچ گئے، کل ٹرمپ سے ملاقات کرینگے

 وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے امریکا پہنچ گئے


واشنگٹن(نیوزایجنسی) وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے امریکا پہنچ گئے۔

عمران خان کل ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، کشمیری اور عالمی رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیراعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی اوورسیز وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم دورے کے دوران امریکا میں روز ویلٹ ہوٹل میں قیام کریں گے۔ 

وزیراعظم کے استقبال کیلئے پاکستانی سفارتخانے کا عملہ روز ویلٹ ہوٹل پہنچ گیا۔

عمران خان 23ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جبکہ 23 ستمبر کو ہی وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب ایردوان کے درمیان ملاقات ہوگی۔

27 ستمبر کو وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے۔ 

وزیراعظم کی نیویارک میں کشمیری رہنماوں سے بھی ملاقات طے ہے وزیراعظم ورلڈ بینک کے صدر اور بل گیٹس سے بھی ملیں گے۔

وزیراعظم ملائیشیا اور بلجیم کے ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم چینی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عالمی میڈیا کے نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔

دورے کے دوران سائیڈ لائن پر پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کا سہ فریقی اجلاس بھی ہوگا۔

تازہ ترین