• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کیساتھ ہے، شاہ محمود ، مدینہ منورہ میں کشمیری نوجوان سے گفتگو

شاہ محمود کی مدینہ منورہ میں کشمیری نوجوان سے گفتگو


مدینہ منورہ (جنگ نیوز)مدینہ منورہ میں مقبوضہ کشمیر کے ایک نوجوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور انہیں غاصب بھارتی فوج کے مظالم کی داستان سنائی، اس موقع پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کیساتھ ہے، کشمیریوں کوآزادی ضرور ملے گی۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ اس کا تعلق پلواما سے ہے۔

نوجوان نے مقبوضہ کشمیر میں غاصب بھارتی فوج کے مظالم کی داستان وزیرخارجہ کو سناتے ہوئے بتایا کہ وادی میں بہت مارپیٹ ہو رہی ہے، اس کا اپنے والدین یا فیملی سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا، کچھ پتہ نہیں اس کے والدین کس حال میں ہیں۔وزیر خارجہ نے کشمیری نوجوان سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے، کشمیریوں کو آزادی ضرورملے گی۔

شاہ محمود کی کشمیری نوجوان سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائر ہوگئی۔

تازہ ترین