حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی بی اے کی جعلی ڈگری کے خلاف دائر درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر کراچی یونیورسٹی کے وکیل کو 12اکتوبر کے نوٹس جاری کردیا گیا۔
این اے 216سانگھڑ سے جی ڈی اے کے امیدوار کشن چندپاروانی نے شازیہ مری درخواست دائر کی تھی کہ شازیہ مری کی ڈگری جعلی ہے،سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بنچ کے جسٹس خادم حسین شیخ کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹریبونل نےکراچی یونیورسٹی سے جواب طلب کیا تھا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود نہ تو جواب داخل کیاگیا اور نہ ہی ہفتہ کو کراچی یونیورسٹی کاکوئی وکیل پیش ہوا تھا۔