• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصلیٹ حملہ کیس، تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تفتیشی افسر سے چائنیز قونصلیٹ حملے سے متعلق مقدمے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، سماعت کے موقع پر نامزد ملزمان احمد حسنین، علی احمد عرف ہاشمی اور محمد اسلم کو جیل حکام کی جانب سے پیش کیا گیا، جبکہ ساجد محبوب شیخ عدالت میں سرکار کی جانب سے پیش ہوئے،تاہم عدالت کو اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی سے متعلق کوئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا، دوران سماعت عدالت نے سی ٹی ڈی پولیس افسر سے استفسار کیا کہ جن ملزمان کے رہائشی پتے موجود ہیں وہاں چھاپے کیوں نہیں مارے، عدالت کو سی ٹی ڈی افسرنے بتایا کہ جہاں کے پتے موجود ہیں وہ انتہائی خطرناک علاقے ہیں وہاں چھاپہ مار کارروائی کے لیئے ایف سی اور دیگر اداروں کی مدد کی ضرورت ہے،مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان میں اداروں کو خط لکھ دیئے ہیں،تاہم اب تک جواب موصول نہیں ہوا،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کیے یا نہیں،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے نام ہیں شناختی کارڈ نمبر موجود نہیں،عدالت نے کہا کہ نادرا سے ملزمان کے ناموں سے شناختی کارڈ نمبرز لائیں پھر احکامات دینگے،عدلت نے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین