ملتان (سٹاف رپورٹر) تعلیمی اداروں کے باہر بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کیا جائے۔ تعلیمی ادارے سکول اوقات میں ٹریفک کنٹرول کرنے بارے لائحہ عمل تیار کریں۔ یہ بات کمشنر ملتان ڈویڑن افتخار علی سہو نے ٹریفک کنٹرول بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر ملتان نے کہا کہ تعلیمی ادارے کمرشل رولز کے مطابق پارکنگ لین فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ تعلیمی اداروں کے باہر نامناسب پارکنگ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ دریں اثناملتان پبلک سکول و کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان نے کہاکہ ملتان پبلک سکول و کالج ہمارا اہم تعلیمی ادارہ ہے اور اس کے معیار تعلیم کو ہر صورت عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا ۔اجلاس میں ملتان پبلک سکول و کالج کے بجٹ کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔