آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍ صفرالمظفّر1441ھ 17؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ضلع کچہری کے سیوریج سسٹم کی مرمت کیلئے 71لاکھ روپے جاری

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک سے گزشتہ روز ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار میاں ارشد وقاص، ایگزیکٹو ممبر مسرور حیدر عثمان اور صدر ڈسٹرکٹ بار محمد ناظم خان اور سیکرٹری جنرل افضل بشیر انصاری شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کچہری کے سیوریج سسٹم کی مرمت کیلئے 71 لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔ انہوں نے سالڈ ویسٹ کمپنی کے حکام کو ہر سوموار کو ضلع کچہری کو واش کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی ہدایت کی ۔

ملتان سے مزید