• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پہلے اپنی کابینہ سے کچرا صاف کریں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ کی انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو


تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبائی حکومت کی صفائی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پہلے اپنی کابینہ سے کچرا صاف کریں۔

انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے صفائی مہم کو ڈرامہ قرار دے دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ پہلے بلیو ٹوپی پہن کر نکلے تھے اب لال شرٹ پہن کر ڈرامہ کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے مشن کشمیر پر نکلے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پہلے بتائیں کہ گیارہ سال سے کچرا کیوں نہیں اٹھایا؟

ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس سال ایک لاکھ 35 ہزار افراد کو کتوں نے کاٹا ہے جبکہ محکمہ صحت میں پچھلے سال 22 ارب کی کرپشن ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے صوبائی وزراء کو بھی کرپٹ قرار دیا اور شرجیل میمن سمیت مرتضیٰ وہاب کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نیب سے خوف زدہ ہے۔

تازہ ترین