• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا بلوچستان میں مفت طبی کیمپ

پاک بحریہ نے بلوچستان کے علاقے کلمات کی مقامی آبادی کے لیے ایک مفت طبّی کیمپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد مقامی آبادی کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اور صحتِ عامہ کے حوالے سے آگہی دینا تھا۔

بلوچستان میں پسنی کے قریب واقع گاؤں کلمات کی کل آبادی 2000 نفوس پر مشتمل ہے، جہاں بنیادی طبّی سہولتوں کا فقدان ہے۔

پاک بحریہ کے طبّی عملے اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مریضوں کا مفت طبّی معائنہ کیا۔

خواتین اور بچوں سمیت 300 سے زائد مریضوں کو علاج اور سرجری کی سہولتیں مہیّا کرنے کے علاوہ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

پاکستان بحریہ ساحلی پٹی کے دور دراز علاقوں کے عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

پاک بحریہ کی جانب سے لگائے جانے والے مفت طبّی کیمپس اِن علاقوں کے ضرورت مند عوام کے لیے نہایت مفید ثابت ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین