• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے شاہ محمود کے گھرکے سامنے احتجاجی دھرنا

ملتان(سٹاف رپورٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز پاکستان کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے رہائش گاہکے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا، دھرنے میں جنوبی پنجاب سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے شرکت کی جبکہ بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، شرکاء نے نماز مغربین وزیر خارجہ کے گھر کے باہر ادا کی، انہوں نےحکومت، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا، لاپتہ افراد کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے بیٹے گناہ گار ہیں تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے ،دھرنا رات گئے جاری رہا جبکہ آخر میں ضلعی انتظامیہ اور وزیر خارجہ کے کیمپ آفس میں یادداشت پیش کی گئی ،دھرنے کے اختتام پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قرارداد پیش کی گئی،مظاہرین نے انتباہ کیا کہ اگر ا اتوار تک لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے تو اتوار سے شاہ محمود کے گھر کے سامنے مستقل دھرنا دینگے۔
تازہ ترین