• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗمسروقہ موبائل افغانستان منتقل کرکے فروخت کرنیوالا تین رکنی گروہ گرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے پشاور میں رہزنی وڈکیتی کی وارداتوں میں لوٹے جانے والے موبائل افغانستان میں فروخت کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکے متعدد موبائل فون برآمد کر لئے ۔گزشتہ روز ایس پی سٹی عتیق شاہ کو اطلاع ملی کہ پشاور میں رہزنی اور ڈکیتی کے دوران لوٹے جانے والے موبائل فون افغانستان لے جاکر فروخت کرنے والا گروہ رنگ سے روڈ پر موجود ہے جس پر انہوں نے ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی تیمور خان کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ موبائل افغانستان منتقل کرنے والے گروہ میں شامل خیبر عرف خیبرے ٗعمران ساکنان افغانستان اور نجیب اللہ سکنہ گڑھی قمردین کوگرفتار کرکے متعدد مسروقہ موبائل فون برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ملزموں نے تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے ۔
تازہ ترین