وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات پاک ایران تعلقات اور خطے میں امن و اماں کی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق جواد ظریف سے ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی کے مابین ملاقات ہوگی۔
اس سے قبل وزیر خارجہ نے صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ، رابرٹ مالے سے بھی ملاقات کی۔
شاہ محمود قریشی نے رابرٹ مالے کو بتایا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کرکے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
انہوں نے دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات میں دولت مشترکہ اور پاکستان کی ترجیحات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔