• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیر پر جھوٹ بول رہاہے، دنیا اصلیت جان چکی، شاہ محمود

نیویارک(اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالات سے متعلق دنیا سے جھوٹ بول رہا ہےلیکن دنیا بھارت کی اصلیت کو پہچان چکی ہے‘ توقع ہے کہ جلد اقوام متحدہ کے مبصر مقبوضہ وادی میں بھجوائے جائیں گے۔ 

ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز نیویارک میں کشمیری رہنماءغلام نبی فائی اور وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

دریں اثناء شاہ محمود قریشی سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی ‘ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف ‘ دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ‘ صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ (آئی سی جی) رابرٹ مالے‘کیریبیئن ملک سینٹ ونسینٹ اینڈ گرینیڈائس کے نائب وزیر اعظم‘وزیر برائے صنعت و تجارت و خارجہ امور لوئیس ہلٹن َسٹراکر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور‘علاقائی وعالمی صورتحال اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ۔ 

چینی ہم منصب سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں۔

تازہ ترین