• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتلوں کیلئے سرکاری نوکریاں نہیں ہوتیں ،چیف جسٹس

اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم کی بریت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کیلئے سرکاری نوکریاں نہیں ہوتیں،ایسے کرمنل کوتوکوئی پرائیویٹ نوکری بھی نہ دے ۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میںویڈیو لنک کے ذریعے لاہور رجسٹری میں قتل کے ملزم منیر کی بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ملزم کو ٹرائل کورٹ نے 25 اور ہائیکورٹ نے 10 سال سزاسنائی ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ 10 سال کی سزاکافی ہے ،مجرم تو10 سال کی سزابھگت کر جیل سے باہر بھی آگیا ہوگا،کیا ملزم الیکشن لڑناچاہتا ہے جو عدالتی فیصلہ رکاوٹ ہے ،وکیل ملزم نے کہا کہ میراموکل سرکاری ملازم تھاواقعے کے بعد نکال دیا گیا ،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کیلئے سرکاری نوکریاں نہیں ہوتیں،ایسے کرمنل کو توکوئی پرائیویٹ نوکری بھی نہ دے ،مقتول مجرم کی بہن سے ملنے آیا تھا غیر ت کے نام پر قتل کردیاگیا۔عدالت نے قتل کے ملزم منیر کی بریت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔
تازہ ترین