• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،گلستان کالونی راولپنڈی میں مکان خالی کرنے کا تنازع ، دوآرمی افسران کے قاتل مجرم اسماعیل منہاس کی سزائے موت برقرار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے راولپنڈی کے علاقہ گلستان کالونی میں مکان خالی کرنے کے تنازعہ پر افواج پاکستان کے میجر رینک کے دو حاضر سروس افسران کو قتل کرنے کے مجرم کرایہ دار کیپٹن ریٹائرڈ اسماعیل پرویز منہاس کی ہائیکورٹ کی جانب سے سزائے موت برقرار رکھنے کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی ہے۔یاد رہے کہ2007 میں گلستان کالونی تھانہ سول لائن راولپنڈی میں مکان خالی کرنے کے تنازعہ پر کرایہ دار ، کیپٹن ریٹائرڈ اسماعیل پرویز منہاس نے اشتعال میں آکر سالہ بہنوئی میجر فیصل اور میجر کاشف ریاض کو قتل کردیا تھا۔  

تازہ ترین