اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر )پی سی ہوٹل حیدر آباد کا جلد افتتاح ہو گا اور سروسز کے لیے کھول دیاجائیگا، اس حوالے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہاشو گروپ اور پاکستان سروسز لمٹیڈ کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہاشو گروپ کے ڈپٹی چیئرمین اور سی ای او مرتضیٰ ہاشوانی نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ حیدرآباد میں ثقافت اور بہترین مہمان نوازی کیلئے ہیرو گروپ کی شراکت داری سے ہوٹل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور بہت جلد پی سی ہوٹل حیدرآباد میں مہمانوں کو خوش آمدید کہیں گے ، ہاشو گروپ کے مہمان نوازی ڈویژن کے سی ای او حسیب گردیزی نے حیدرآباد میں نئے پانچ ستارہ ہوٹل کے قیام سے معاشی سرگرمی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔