• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عظمیٰ نے آئی ایس آئی ملتان آفس پر خود کش حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بناءپر بری کر دیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )عدالت عظمیٰ نے آئی ایس آئی ملتان آفس پر خود کش حملے میں ملوث 4 ملزمان کی سزائے موت اورایک ملزم کی
عمر قید سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات میں تضاد کی بناء پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے ۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے منگل کے روز ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کی ۔یاد رہے کہ 2010 میں آئی ایس آئی آفس ملتان پر خود کش حملہ کیا گیا تھا،جس میں فوجی جوانوں سمیت چودہ افراد شہید جبکہ 67 افراد زخمی ہوئے تھے، لاہور ہائی کورٹ نے 2015ء میں ملزمان افضل ، سلمان ، سجاد اور افضل رحیم کی فوجی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کی توثیق کی تھی جبکہ ملزم اعجاز کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
تازہ ترین