راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) تھانہ واہ صدر پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہریوں کوفائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ’’عاصمی ڈکیت گینگ‘‘ کے سرغنہ کو گرفتار جبکہ اس کی3ساتھیوں کو شناخت کر لیا،چند روز قبل تھانہ صدر واہ کے علاقہ گلستان کالونی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے ملک حمزہ کو زخمی کر دیا تھا۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ پولیس نے وقوعہ کے ایک ملزم عاصم کو گرفتار کیا جو ضلع اٹک کا رہائشی ہے، گینگ کے دیگر ملزموں زوہیب ،شعیب اور مزمل کو شناخت کر لیا گیا ،جن کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں روانہ ہیں۔