• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نہار منہ نیم گرم لیموں پانی پینے کے فوائد

صبح بیداری کے بعد پہلی غذا اور مشروب بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے جو پورے دن پر اثر انداز ہوتا ہے، اس لیے اس کا فیصلہ بڑی عقلمندی سے کرنا چاہیے کہ ناشتے میں کیا کھائیں اور پئیں۔

امریکی ویب سائٹ ’ ہیلتھ لائن ‘ کے مطابق صبح کا آغاز چائے یا کافی سے کرنے سے بہتر ہے کہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کا استعمال کیا جائے، اس کے وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ دوسرے بھی بے شمار فوائد ہیں، سارا دن اگر چاک و چوبند گزارنا چاہتے ہیں تو لیموں پانی کے ایک گلاس سے دن کا آغاز کرنا اچھا ثابت ہو گا۔

نہار منہ نیم گرم لیموں پانی پینے کے فوائد


یہ بھی پڑھیے: بند شریانوں کو بغیر دوا کے کھولنے والے 3 اجزاء

امریکی ماہرِ غذا ئیت ’نتالی اولسے‘ کے مطابق ایک گلاس نیم گرم لیموں پانی سے دن کا آغاز کرنا صحت مندانہ عمل ہے، اس کے مثبت اثرات دِنوں میں دیکھے جا سکتے ہیں، انسانی جسم ایک مشین کی طرح ہے اگر اسے 6 سے 8 گھنٹے کے بعد پہلا مشروب لیموں پانی دیا جائے تو یہ مشین اچھے طریقے سے چلے گی اور بہت سی بیماریوں سے بچت بھی ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزن میں کمی کے لیے 5 بہترین ناشتے

امریکی محکمہ زراعت ( USDA)  کے مطابق ویٹا من سی کے لحاظ سے لیموں پھلوں میں سرفہر ست نہیں ہے مگر وٹامن سی حاصل کرنے کے لیے ایک اچھا ذریعہ ضرور ہے، ایک لیموں کے جوس میں تقریباً 18.6 ملی گرام ویٹامن سی پایا جاتا ہے جبکہ بالغ انسان کے لیے ایک دن میں وٹامن سی 65 سے 90 ملی گرام تجویز کیا جاتا ہے۔

نہار منہ لیموں پانی پینے کے فوائد:

ڈیٹوکسنگ ایجنٹ

لیموں میں الکلائن کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی جسم میں ’پی ایچ‘ کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیموں پانی مضر صحت اجزاء بھی جسم سے نکال دیتا ہے جس سے انسان خود کو تازہ دم اور ہلکا محسوس کرتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بہتر

اگر نظامِ ہاضمہ ٹھیک کام نہیں کر رہا اور تیزابیت کی شکایت ہے تو لیموں پانی اِس کا بہترین علاج ہے، اس سے میٹابالزم میں تیزی آتی ہے جس سے تیزابیت کا خاتمہ اور معدے کو آرام ملتا ہے، لیموں پانی سے جسم کے ساتھ زہریلے اجزاء بھی زائل ہو جاتے ہیں۔

وزن گرانے میں مددگار

لیموں میں موجود گھلنے والا فائبر جسے’ پیکٹن ‘ کہا جاتا ہے وزن میں کمی لانے میں بہترین مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

گردے میں پتھری کے عمل کو روکتا ہے

لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ گردے میں پتھریوں کے بننے کے عمل کو روکتا ہے، سائٹریٹ، سٹرک ایسڈ کا جز ہے جو یورین میں تیزابیت کی مقدار کو کم کرتا ہے جس سے پتھری کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹنے میں مدد ملتی ہے، لیموں پانی سے نہ صرف ویٹامن سی ملتا ہے بلکہ گُردے میں پتھر ی بننے کے عمل کی روک تھام میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

تازہ ترین