• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وزن میں کمی کے لیے ہفتے میں کتنے انڈے کھائے جائیں؟


انڈےکا شمار اچھی اور صحت مند غذا میں کیا جاتا ہے، اگر ڈائٹنگ کا پلان ہے تو دن میں 2 سے 3 انڈے کھائے جا سکتے ہیں۔

امریکا کی ویب سائٹ ’میڈیکل نیوز ٹو ڈے‘ کے مطابق ایک دن میں 2 سے 3 انڈوں کا استعمال کیا جا سکتا ہے مگر ساتھ میں کسی سبزی کا استعمال لازمی ہے، ایک ہفتے میں 7 سے 8 انڈے کھانے سے صحت پر مثبت اثرات پڑ سکتے ہیں۔

انڈوں میں موجود وٹامن اے، بی 12، ڈی اورای، آئیو ڈین، فولک ایسڈ سمیت دیگر معدنیات بھی پائی جاتی ہیں جو صحت کے لیے لازمی ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ انڈوں سے کولیسٹرول لیول بڑھ جاتا ہے، اگر ڈائٹنگ کے لیے انڈوں کا استعمال کیا جا رہا ہے تو آپ ایک دن میں 2 سے 3 انڈے کسی بھی سبزی کے ساتھ کھا سکتے ہیں کیوں کہ انڈہ پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے۔

ایک انڈے کی زردی میں پایا جانے والا 186 ملی گرام کولیسٹرول مضرِ صحت نہیں ہوتا، ریسرچ سے ثابت ہے کہ انڈوں کا استعمال دل کی بیماریوں میں بھی اضافے کا باعث نہیں بنتا۔

انڈوں میں موجود کولیسٹرول میں ایک ایسی چکنائی کی قسم ہوتی ہے جو جسمانی اعضاء کو فعال کرتی ہے اور انڈہ چربی کو تحلیل کرنے والا بائل ایسڈ بھی بناتا ہے، نئے خلیوں کی تیاری اور ہارمونز کا توازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، وٹامنز کو جذب کرنے میں مدد بھی کرتا ہے۔

سائنسی تحقیق سے واضح ہے کہ ایک دن میں 2 سے 3 انڈے کھانے صحت کے لیے کوئی خطرہ نہیں، انڈہ مکمل اور آسانی سے دستیاب غذا ہے، اسے کئی طریقوں سے بنا کر اپنی غذا میں شامل کرنے سے صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور وزن میں کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین