ناشتے کے لیے بہترین پھل سمجھا جانے والا کیلا صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہےاس لیے اگلی بار کیلے نہار منہ کھانے سے پہلے یہ چند باتیں ضرور جان لیں۔
یہ بھی پڑھیے: کولیسٹرول پر کیسے قابو پایا جائے؟
برطانیہ میں’ میکرو بائیوٹک کوچ ‘ کی حیثیت سے کام کرنے والی ماہر غذائیت ڈاکٹر شلپا اڑورا کے مطابق کیلے میں آئرن، ٹرپٹوفن ، وٹامن بی 6، وٹامن بی اور بھاری مقدار میں مٹھاس کے ساتھ ساتھ انرجی بوسٹنگ جز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ پورے دن میں کام کاج کے دوران کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں مگر اسے نہار منہ کھانا عقلمندی نہیں ہوگی۔
ڈاکٹرشلپا کا کہنا ہے کہ امریکا کے محکمہ زراعت کے مطابق ایک مناسب سائز کے کیلے میں صرف 89 کیلوریز پائی جاتی ہیں اور کیلے میں پانی کی بھی مقدار پائی جاتی ہے جس سے آپ ہائیڈریٹڈ رہتے ہیں مگر اور اس میں میگنیشیم، کیلشیم، پوٹاشیم اور فائبر کی وجہ سے اسے نہار منہ کھانا ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایک کپ پالک سے بڑھتا وزن کم کریں
متعدد ریسرچ کے مطابق کیلے میں شوگر کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے اسے کھانے کے بعد اچانک سے چست و توانا محسوس کیا جاتا ہے مگر کچھ ہی دیر میں ہی ہضم ہو جانے کے نتیجے میں بار بار بھوک لگتی ہے جس سے انسانی دماغ مزید کچھ کھانے کے سگنل دیتا ہے۔
ناشتے میں کیلوں کے استعمال سے وقتی طور پر پیٹ بھر جاتا جس سے غنودگی کا احساس ہونے کے ساتھ ساتھ تھکاوٹ بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔
بنگلور سے تعلق رکھنے والے ایک بھارتی ما ہر غذا ئیت ’ ڈاکٹر انجو سود‘ کے مطابق کیلے میں پوٹاشیم پائے جانے کے باعث یہ ایک بہترین پھل ضرور ہے مگر نہار منہ نہیں کھانا چاہیے، کیلا قدرتی طور پر تیزابیت پیدا کرنے ولا پھل ہے جسے نہار منہ ناشتے میں استعمال کرنے سے معدہ میں تیزابیت کی شکایت ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر انجو کے مطابق کیلا ناشتے میں کھانا چاہتے ہیں تو اس کے کوئی مضرِ صحت نتائج نہیں ہیں مگر نہار منہ کیلے کے ساتھکوئی اور پھل ، ڈبل روٹی یا دلیہ وغیرہ کا استعمال لازمی ہے، اس طرح یہ دن کا پہلا بہترین کھانا بھی بن جائے گا اس ذریعے سے وزن میں کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔
ماہر غذائیت ’ ڈاکٹر بی این سنہا ‘ کا کہنا ہے کہ اگرتکنیکی طور پر دیکھا جائے تو صرف کیلا ہی نہیں کوئی بھی پھل نہار منہ نہیں کھانا چاہیے۔
ڈاکٹر سنہا کا کہنا ہے کہ آج کل کوئی بھی پھل پہلے جیسا صاف یا غذائیت سے بھرپور نہیں ہے، اُن کا کہنا ہے کہ ہم پھلوں کو غیر قدرتی طریقوں سے اُگاتے ہیں جس میں کیمکلز کا استعمال بھی کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں پھلوں میں کیمکلز کی کچھ مقدار شامل ہو جاتی ہے، اس لیے ہمیں نہار منہ پھل کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔