• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے باعث ٹیم پاکستان کا ٹریننگ سیشن منسوخ

بارش کے باعث ٹیم پاکستان کا ٹریننگ سیشن منسوخ


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریاں مکمل ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کو شیڈول کے مطابق ٹریننگ نہیں کر سکی، شہر میں ہونے والی بارش کے باعث مینجمنٹ کو ٹریننگ سیشن منسوخ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک لنکا سیریز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کرنا تھا، لیکن سارے پلان پر اُس وقت پانی پھر گیا، جب شہر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاک سری لنکا سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری

بارش کے باعث وکٹوں کو تو کور کر دیا گیا، لیکن پانی سے نا صرف آؤٹ فیلڈ متاثر ہوئی بلکہ اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ پر بھی بڑی مقدار میں پانی جمع ہو گیا۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موسم اور گراؤنڈ کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ٹیم پاکستان کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔

کل (جمعرات) پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیموں کے ٹریننگ سیشن شیڈول ہیں، لیکن خدشہ ہے کہ کل بھی بارش ٹیموں کی پریکٹس میں دخل اندازی کر سکتی ہے۔

تازہ ترین