• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج میری ٹائم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج میری ٹائم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے


پاکستان سمیت پوری دنیا میں آج میری ٹائم کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈے کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے ویڈیو جاری کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہر سال26 ستمبرکو میری ٹائم کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ میں ہائیڈرو گرافی کا عالمی دن منایا گیا

ورلڈ میری ٹائم ڈے کا مقصد عوام الناس کو بحری شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بحری تجارت پاکستان کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ میری ٹائم ڈے کے موقع پر پاک بحریہ کے زیر اہتمام مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا تاہے ۔

اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع میری ٹائم کمیونٹی میں خواتین کو خود مختار بنانا ہے

میری ٹائم کا عالمی دن اس عزم کا متقاضی ہے کہ ملکی میری ٹائم نعمتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔

ورلڈ میری ٹائم ڈے2019 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے پناہ وسائل کی حامل ایک ہزار کلومیٹر سے زائد طویل ساحلی پٹی اور 2,90,000 مربع کلو میٹر سے زائد سمندری علاقہ سے نوازا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی مکمل فعالیت سے پاکستان میں میری ٹائم سر گرمیوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گا جبکہ خواتین کی میری ٹائم شعبہ جات میں دلچسپی ہمارے میری ٹائم پوٹینشل سے دیر پا فوائد کے حصول میں مددگار ہے۔

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میری ٹائم آگہی کے فروغ میں صف اول کا کردار ادا رکر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ میں عالمی یومِ ماحولیات منایا گیا

اس کے علاوہ میری ٹائم تعلیم کے فروغ کے لیے بحریہ یونیورسٹی میں مرد و خواتین کے لیے ماسٹر اور گریجویٹ پروگرام کا آغاز بھی کر چکی ہے۔

اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکٹر میں خواتین کی خدمات کو عالمی سطح پر بروئے کار نہیں لایا گیا۔

پاک بحریہ، قومی میر ی ٹائم سیکٹر کی ترقی اور میر ی ٹائم کے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلہ میں اپنی بھر پور مدد و تعاون کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

تازہ ترین