جیل انتظامیہ نے مریم نواز کی ہداہت پر چلتے ہوئے ان کے گھر سے لسٹ کے مطابق سامان منگوا کر مریم نواز کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن کے کئی سینئر رہنما جیل میں قید ہیں، جن میں نواز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز اور مفتاح اسماعیل شامل ہیں۔ مذکورہ رہنماؤں کی طرف سے جیل میں مناسب سہولیات نہ ملنے کا شکوہ کیا جاتا ہے۔
سینئر صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ سیاسی قیدیوں کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جاتا ہے اور یہ وہاں بھی شاہانہ زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔
ایک سینئر صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو جیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملنا شروع ہو گیا ہے۔
مریم نواز کی ہدایت پر جیل حکام نے ان کے گھر سے لسٹ کے مطابق سامان منگوا کر مریم نواز کے حوالے کر دیاہے۔صحافی نے تنقیدی انداز میں کہا کہ قانون تو قانون ہوتا ہے چاہئے کسی کو انصاف ملے یا نہ ملے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل میں بہتر کلاس میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے،جہاں انہیں ٹی وی، اخبار، میز اور کرسی کی سہولت ملے گی۔
محکمہ داخلہ نے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے لیے بی کلاس کے لیے باقاعدہ احکامات جاری کیے جن کے تحت مریم نواز شریف کے لیے کوٹ لکھپت جیل میں بیٹر کلاس کی منظوری دی گئی۔
احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس میں ملوث مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جیل بھجوا دیا ہے۔