لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو حکم دیا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی انکم سپورٹ لیوی ٹیکس کےخلاف درخواست پر30 دن میں فیصلہ کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مریم نواز کی انکم اسپورٹ لیوی ٹیکس کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت میں مریم نواز کا مؤقف ہے کہ ایف بی آر نے سال 2013ء کے لیے 12 لاکھ 57 ہزار روپے کے انکم اسپورٹ لیوی ٹیکس کا نوٹس بھجوا رکھا ہے، ٹیکس نوٹس کے خلاف اپیل زیر التوا ہے مگر حکم امتناع ختم ہونے جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آرحکم امتناع کی تاریخ ختم ہونے کے بعد ٹیکس ریکوری کی کارروائی شروع کر دے گا، لہٰذا کمشنر کو اپیل پر جلد فیصلے کا حکم دیا جائے اور اپیل کے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو ریکوری سے روکا جائے۔