• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان،ضلع کونسلر کیلئے 12ہزار اعزازیہ کی قرارداد منظور

مردان ( نامہ نگار)ضلع کونسل نے ماڈل بائی لاز کے ساتھ ساتھ ضلعی کونسلروں کے لئے ماہانہ 12ہزار روپے کے اعزازیہ اور غیر اخلاقی ویب سایٹس پر پابندی کی قراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ضلع کونسل کا اجلاس کنونیئر اسد علی کی صدارت میں ہوا جس میں ضلعی ناظم حمایت اللہ مایار نے صوبائی حکومت کی جانب سے ترتیب شدہ ماڈل بائی لاز ایوان کے سامنے پیش کئے جس کی ایوان نے متفقہ طور پر منظوری دی۔ناظم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ویلج کونسل کے ناظمین و نائب ناظمین کی طرح تمام بلدیاتی نمائندوں کو اعزازیہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کونسل کے تمام ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے یکساں فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔اجلاس سے شیر بہادر،ممتاز بہادر،عمران شاہ،حبیب رسول،قیصر درانی،شفیق احمد،خبیب،سلیم خان ،عالیہ نواب،طارق عزیز،فرخ سیر اورنعیمہ نازنے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین