• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال کے ڈینگی ماہرین کی ٹیم راولپنڈی روانہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال سے ڈینگی ماہرین کے ڈاکٹرز پر مشتمل 20رکنی ٹیم راولپنڈی روانہ کر دی گئی۔ ایسو سی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر فرح صادق کی قیادت میں جانے والی اس ٹیم کو پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے راولپنڈی روانہ کیا۔میڈیکل سپرٹینڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر محمود صلاح الدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ 5دن بعد نئے ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم راولپنڈی بھجوائیں گے تاکہ وہاں ڈینگی کی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔
تازہ ترین