• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اعادہ کیا ہے کہ 5 اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات نے خطے کی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے ملاقات میں بھارت کی جانب سے 80 لاکھ کشمیریوں کے55 روز سے جاری محاصرے پربات چیت کی۔

وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کی ملاقات


انہوں نے کہا کہ حالیہ تاریخ میں ایسے سفاکانہ لاک ڈاؤن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری انسانی زندگیوں کے تحفظ اور دیرینہ تنازع کے حل میں کردار ادا کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین