• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کوشکست دینگے، قبائلی عوام سہولت کاروں سے چوکنا رہیں، جنرل باجوہ

اسلام آباد ( پرویز شوکت)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہاہے کہ پاکستان میں پائیدار امن افغانستان کے امن سے جڑا ہے ، جس کیلئے پاکستان کردار ادا کررہا ہے،دہشتگردوں کوشکست دینگے،قبائلی عوام سہولت کاروں سے چوکنارہیں، افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحد پار دہشتگردی میں کمی آئی ،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا دورہ کیا اور شمالی اور جنوبی وزیرستان اضلاع کے عمائدین سے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میران شاہ کا دورہ کیا


اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے سے سرحد پار سے ہونے والی دہشتگردی میں کمی آئی ہے۔ افغانستان پاکستان کا برادر ہمسایہ ملک ہے، ہم وہاں بھی پاکستان کی طرح امن و امان چاہتے ہیں۔

تازہ ترین