• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خاموش رہی تو چکوٹھی کی طرف مارچ کرینگے،سراج الحق

اسلام آ باد مری ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ 55دنوں سے کشمیر میں بدترین کرفیو جاری ہے ،حکومت خاموش رہی تو چکوٹھی کی طرف مارچ کرینگے،آزاد کشمیر اسمبلی کو پوری ریاست کی اسمبلی قرار ،اجلاس لندن اورنیویارک میں بلائے جائیں ،ہماری حکومت نے ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا،ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ دنیا سے کوئی امید نہ رکھیں اب عمران خان خود کہتے ہیں عالمی برادری نے مایوس کیا ہے۔ اگراب بھی حکومت خاموش رہی توہم چکوٹھی کی طرف مارچ کرنے پر مجبور ہونگے۔ حکومت فوری طور پر آزاد کشمیر کی اسمبلی کو پورے کشمیر کی اسمبلی قراردے،اسمبلی کا پہلا اجلاس لندن اور دوسرانیویارک میں رکھا جائے ۔دنیا کو بتایا جائے کشمیر کی نمائندہ حکومت یہی ہے جو راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں قائم ہے ،ہم کشمیر کی آزادی کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر آباد یونیورسٹی گرائونڈ میں کشمیر بچائو مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین