افغانستان میں صدارتی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر افغان صدر اشرف غنی نے عوام اور سیکیورٹی فورسز سے اظہار تشکر کیا ہے۔
صدارتی انتخابات کے بعد افغان صدر نے ایک بار پھر طالبان سے امن کا مطالبہ کر دیا۔
اشرف غنی کا کہنا تھا کہ ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے پر افغان عوام اور بحفاظت انتخابی عمل کے لیے افغان فورسز کے شکرگزار ہیں، افغان عوام نے اپنی ذمہ داری ادا کردی اب الیکشن کمیشن کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان سے جنگ ختم کرنے کی توقع کرتے ہیں، طالبان افغان عوام کی امن کی خواہش کا احترام کریں۔
دوسری طرف امریکی سفارتخانے اور نیٹو نے بھی افغان عوام کو دھمکیوں اور خطرات کے باوجود اپنا جمہوری حق استعمال کرکے انتخابات کامیاب بنانے پر مبارکباد دی ہے۔