• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن ساہیوال نے نوازشریف فیملی کی ملکیت اتفاق شوگرملز میں شامل سرکاری زمین واگزارکرالی

لاہور (نیوزرپورٹر)اینٹی کرپشن ساہیوال نے نواز شریف فیملی کی ملکیت اتفاق شوگر ملز میں شامل 36 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اتفاق شوگرملز 1982 سے سرکاری رقبے پر قابض تھی اینٹی کرپشن پاکپتن نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر قبضہ واگزار کروایا، سرکاری رقبے پر مل مالکان نے سٹورز اور لبارٹری قائم کر رکھی تھی۔مل کے مختلف حصوں کو گرا کر قبضہ واگزار کروایااورقبضہ ریونیو عملہ کے حوالے کردیا گیا۔ واگزار کروائی گئی سرکاری زمین کی مالیت 3کروڑ 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملز انتظامیہ سے 1982 سے اب تک کے تمام بقایاجات وصول کیے جائیں گے۔شریف فیملی کے ذرائع کے مطابق قبضے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
تازہ ترین