لاہور(نمائندہ جنگ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ اگر حکومت پاکستان مولانا مودودی کی بات مان لیتی تو آج کشمیر پاکستان کا حصہ ہوتا ۔ دنیا کو کشمیر میں حقوق پامالی نظر نہ آنا افسوسناک ہے، جس دن گورداسپور کو بھارت میں شامل کیا گیا تھا۔ مولانا مودودی نے اسی دن اس وقت کے وزیراعلیٰ افتخار ممدوٹ کو مشورہ دیا تھاکہ اگر حکومت پاکستا ن کشمیر کو بچانا چاہتی ہے تو ایک دن کی تاخیر کیے بغیر کشمیر میں فوج داخل کردے ،کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے ۔ اگر کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی جائز ہے تو پاکستانی فوج کی موجودگی ناجائز کیسے ہوسکتی ہے۔