راولپنڈی (نمائندہ جنگ)کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ ڈینگی پر قابو پانا اس وقت اولین ترجیح ہے۔ اجتماعی کاوشوں سے ڈینگی کنٹرول میں کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے اضافی بیڈز کا انتظام کیا گیا ہے۔