وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مظلوم قوموں کا مقدمہ جرات مندی سے لڑا۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس سے وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی کھل کر تعریف کی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کشمیریوں اور فلسطینیوں سمیت مظلوم قوموں کا مقدمہ جراتمندی سے پیش کیا ہے۔
وزیر ریلوے نے مزید کہاکہ اسلامی دنیا نے بھی وزیراعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی ہے۔